وپرو کا روبوٹیکس میں ریسرچ کیلئے معاہدہ

   

بنگلورو ۔ 20 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وپرو لمیٹیڈ نے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے ساتھ کلیدی نوعیت کی پارٹنرشپ کا اعلان کیا جو خودمختار سسٹمس ، روبوٹیکس اور 5G اسپیس میں اڈوانسڈ اپلائیڈ ریسرچ منعقد کرے گی ۔ دونوں تنظیموں نے مشترکہ طورپر ویپرو آئی آئی ایس سی ریسرچ اینڈ انویشن نٹورک تشکیل دیا ہے ۔ آئی آئی ایس سی کے سینئر پروفیسرس اور ریسرچ اسٹاف نیز وپرو سے وابستہ انجینئرس ، ڈیولپرس ، آرکیٹکس اور محققین کا گروپ روبوٹیکس اور 5G میں ریسرچ انجام دے گا ۔ اس انسٹی ٹیوٹ سے ہیومن کمپیوٹر انٹرایکشن جیسے عصری اطلاقات میں فائدہ ہوگا ۔ کمیونکیشن کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔