وکیل کے قتل کے بعد بنگلہ دیش میں حالات ہنوز کشیدہ

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں حالیہ واقعے میں وکیل سیف الاسلام کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں وکیل سیف الاسلام کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی بے امنی پر اہم سیاسی جماعتوں، بی این پی اور جماعتِ اسلامی نے عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کر دی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ ہندو رہنما چنمے کرشنا داس برہمچاری کی گرفتاری پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران پیش آیا۔ان کے حامیوں کی گرفتاری کے بعد ڈھاکہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے، جس میں مسلمان و کیل سیف الاسلام جاں بحق ہو گئے۔سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے مسلمان وکیل کے قتل کی مذمت کی اور ہندو رہنما کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے کر فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹرمپ کی اپنی پوری کابینہ کا تقرر کرنے میں عجلت
واشنگٹن : امریکہ کے نومنتخبہ صدر ٹرمپ آئندہ سال جنوری میں حلف برداری سے قبل ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اپنی پوری کابینہ کا تقرر کرلیں گے ۔ ان دنوں پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا میںیکے بعد دیگرے اہم عہدوں پر ٹرمپ کے ذریعہ کئے جانے والے تقررات موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ۔