وہیل مچھلی نے کشتی سوار کو نگل کر چند سیکنڈ بعد اْگل دیا

   

سینٹیاگو: جنوبی چلی میں ایک ہمپ بیک وہیل نے چھوٹی کشتی میں سوار ایک شخص کو نگل لیا اورچند لمحوں بعد اسے بحفاظت منہ سے باہر پھینک دیا۔ یہ حیران کن منظر مکمل طور پر کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔ایڈرین سِمانکاس ہفتے کو پیٹاگونیا کے شہر پْنٹا آریناس کے قریب سمندر میں چپو چلا رہے تھے، جب اچانک ایک دیوہیکل وہیل پانی میں سے ابھری اور انہیں ان کی پیلی کائیک (چھوٹی پتلی سی کشتی) سمیت اپنے منہ میں لے لیا۔پانچ سیکنڈ بعد، حیران و پریشان سیمانکاس سطح آب پر نمودار ہوئے جبکہ وہیل کی پشت دوبارہ پانی سے باہر نکلی۔سیمانکاس نے چونک کر کہاکہ مجھے لگا کہ اس نے مجھے نگل لیا ہے!‘۔