ویب سائیڈ نے فرضی خبریں‘ ہراسانی پر رانا ایوب سے مانگی معافی

,

   

تاہم ایوب نے کہاکہ انہوں نے معافی نامہ قبول نہیں کیاہے
حیدرآباد۔ اسکوپ بیڈس کے خلاف صحافی رانا ایوب کی جانب سے جواب میں دے گی ایک شکایت پر مذکورہ نیوز ویب سائیڈ نے ایک معافی نامہ 17فبروری کے روز ارسال کیاہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ اس معاملے میں ملوث ملازمین کو بھی برطرف کردیاگیاہے۔

ایوب نے ممبئی پولیس میں 27جنوری کو ایک شکایت درج کراتے ہوئے حوالہ ”نشانہ بناکر ہراسانی“ اور ”فرضی خبروں“ کاحوالہ دیاتھا اور اس میں دی اسکوپ بیڈس ویب سائیڈ کو ملزم ٹہرایاتھا۔

مذکورہ صحافی جو اپنی کتاب دی گجرات فائیلس کے لئے معروف ہیں نے ویب سائیڈ کے ایک ویڈیو پر اعتراض جتایا جس کاعنوان تھا کہ”سعودی عربیہ نے رانا ایوب پر امتناع عائد کردیا“ ہے جس کے بارے میں شکایت کردہ کا دعوی ہے کہ یہ ہندوستان کے لئے ان کی نفرت اور چھیڑ چھاڑ والے ٹوئٹس پر مشتمل مواد ہے۔

ایوب نے ٹوئٹر پر بھی اس ویڈیو کے لئے اپنی مذمت کا اظہار کیاہے۔

تین ہفتوں بعد دی اسکوپ بیٹس نے ایک معافی نامہ ارسال کیااورکہاکہ وہ اس کی وجہہ سے ہونے والے تکلیف پر معافی چاہتے ہیں اور ویڈیوبنانے میں ملوث ملازمین کے خلاف انہوں نے سخت کاروائی کی ہے

تاہم اس معافی نامہ کو مختلف سوشیل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جو اس کو صرف آنکھوں میں دھول جھونکنا اوربے معنی قراردے رہے ہیں۔ایوب نے بھی اپنے جواب میں کہا ہے کہ وہ اس معافی کو قبول نہیں کرتی ہیں۔