ویتنام میں ’کورونا پھیلانے‘ پر ایک شخص کو سزائے قید

   

ہنوئی : ویتنام میں ایک شخص کو کورونا پھیلانے پر 5سال کی قید سنائی گئی ہے۔ لی وان ٹری نامی شخص نے گھر میں قرنطینہ کرنے کے قانون کی خلاف ورزی کی جس کے بعد انہیں ’لوگوں میں خطرناک بیماریاں‘ پھیلانے پر سزا سنائی گئی ہے۔ ویتنام میں صوبائی پیپلز کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ مذکورہ شخص ملک میں کورونا کے گڑھ ہو چی من سٹی سے اپنے آبائی صوبے کا ماؤ گیا، جس کی وجہ سے وہ کورونا مزید پھیلنے کی وجہ بنا۔کا ماؤ میں کورونا کے کیسز کی تعداد ہو چی من سٹی کے مقابلے میں کم ہے اور صوبے میں 21 دن تک گھر میں قرنطینہ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔