ویتنام میں 20 کروڑ ڈالر کی لاگت سے سونے کا ہوٹل تیار

,

   

دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل میںایک رات کے قیام کا معاوضہ 250 امریکی ڈالر

ہنوئی:ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں 20 کروڑ ڈالر کی لاگت سے سونے کا ایک ہوٹل بنایا گیا ہے، ہوٹل کی عمارت کو باہر سے آراستہ کرنے کے لیے سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔ہوٹل کے اندر ساز و سامان بھی سونے سے تیار کیا گیا ہیجبکہ ہوٹل آنے والوں کو جو کھانا پیش کیا جاتا ہے اس میں بھی سونے کا استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ہوٹل ویت نام کے ایک ڈیولپر نے تعمیر کیا ہے جو 25 منزلوں پر مشتمل ہے، ہنوئی میں تعمیر شدہ اس پْر تعیش ہوٹل میں گولڈ پلیٹڈ ٹائلز کا بڑے پیمانے پر استعمال ہوا ہے۔یہ دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل ہے، جہاں ایک رات کے قیام کا معاوضہ 250 امریکی ڈالر ہے۔