ویجلنس آفیسر کا نارائن پیٹ دورہ

   

اقلیتی اقامتی اسکول کے تعلیمی صورتحال کا جائزہ

نارائن پیٹ ۔ ویجلنس آفیسر ٹمریز متحدہ ضلع محبوب نگر جناب ضمیر احمد خان نے اقلیتی اقامتی اسکول نارائن پیٹ کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر مسٹر ضمیر احمد خان نے اسکول کے اسٹاف کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی ۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کے آن لائین کلاسیس کو صد فیصد یقینی بنانے کیلئے روزانہ طلباء کی حاضری لیں اور ان کی تعلیمی صورتحال سے واقف رہیں ۔ انہوں نے اسکول کے ڈارمیٹری روم ، طلباء رہائشی کمروں باورچی خانہ ، احاطہ اور دیگر حالات کا بہ نفس نفیس جائزہ لیا ۔ انہوں نے صفائی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ صوفائی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ اور اسکول اسٹاف و دیگر موجود تھے ۔

نظام آباد مادھونگر ریلوے بریج کی تعمیر کیلئے اقدامات کی خواہش
نظام آباد :محکمہ ریلوے کی جانب سے حیدرآباد روڈ پر واقع مادھو نگر ریلوے اوور بریج کی تعمیری کاموں کیلئے اراضی کا انتخاب ٹنڈر کے عمل کو فوری مکمل کرتے ہوئے تفصیلات ریلوے چیف انجینئر کو روانہ کرنے کی خواہش کرتے ہوئے ریلوے کے چیف انجینئر روی کلپنڈے نے آراینڈ بی کے چیف انجینئر کو ایک تحریر ی مکتوب روانہ کیا ۔ ڈچپلی نظام آباد ریلوے اسٹیشن کے درمیان حیدرآباد روڈ مادھو نگر 465/5-6 کلو میٹر پر 93.12 کروڑ روپئے سے اوور بریج کی تعمیر کیلئے ریلوے کی جانب سے منظوری دی ہے اور اسے جلداز جلد تعمیر کرنے کیلئے اراضی کے حصول اور ٹنڈر کے عمل کیلئے عہدیداروں کی جانب سے اقدامات کیا جارہا ہے ۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے فینانس ڈپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد کاموں کی انجام دہی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔