ویراٹ کوہلی اور بابر اعظم کی ملاقات، تصویر وائرل

   

دبئی ۔ ایشیا کپ 2022ء کے آغاز میں چند دن باقی ہیں اور شائقین میں ابھی سے اتوار کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے کے لئے جوش اپنے عروج پر ہے اور اس ضمن میں ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے درمیان ایک غیر سگالی ملاقات کی تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادیا ہے ۔ ٹیموں کے پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم اور سابق کپتان ویرات کوہلی کی ملاقات ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بی سی سی آئی نے اپنی ٹیم کی اسٹیڈیم آمد اور پریکٹس سیشن سے متعلق ویڈیو شیئرکی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے لیے آئے ، حریف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔اسی دوران ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی پاکستانی کپتان بابر اعظم سے ملاقات کے لیے آئے، دونوں کرکٹرز نے گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔ اسی طرح ویراٹ کوہلی پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے بھی ملاقات کرتے نظر آئے۔ان کی ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہے نٹیزینس نے اپنے خیالات اور تبصروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ خیال رہے کہ ایشیا کپء کا آغاز 27 اگست کو ہو رہا ہے اور روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان28 اگست کو آمنے سامنے ہوں گے۔