ویراٹ کوہلی نے اہل خانہ کے ساتھرام للا مندر کا درشن کیا

   

ایودھیا۔ 25 مئی (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹر ویراٹ کوہلی نے اپنے کے ساتھ مشہور ہنومان گڑھی مندر میں پوجا کرنے کے بعد رام مندر میں وراجمان رام للا کے درشن کئے ۔ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہمراہ مشہور ہنومان گڑھی مندر پہنچ کر پوجا پاٹ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ہنومان گڑھی کے مہنت گیان داس کے جانشین اور سنکٹموچن سینا کے قومی صدر سنجے داس سے ملاقات کی۔ ہنومان گڑھی مندر کے سینئر پجاری ہیمنت داس نے کوہلی اور انوشکا کو درشن دیا۔ ایودھیا پہنچنے پر بھارتی کرکٹر اور فلم اداکارہ نے میڈیا سے دوری بنائے رکھا۔