ویرپا موئیلی کو راجیو گاندھی سدبھاؤنا ایوارڈ کی پیشکشی

,

   

تاریخی چارمینار پر یادگار تقریب، مانکیم ٹیگور، ریونت ریڈی اور دوسروں کی شرکت

حیدرآباد۔/20اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تاریخی چارمینار کے دامن میں منعقدہ راجیو گاندھی سد بھاؤنا یادگار تقریب میں سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریسی قائد ویرپا موئیلی کو سد بھاؤنا ایوارڈ پیش کیا گیا۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور اور صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے یہ ایوارڈ پیش کیا۔ ریونت ریڈی نے اس موقع پر کانگریس پرچم لہرایا۔ ویرپا موئیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں راجیو گاندھی کا دور سنہرا دور رہا جس میں تمام طبقات کی یکساں طور پر ترقی ہوئی اور ملک میں امن، بھائی چارہ اور یکجہتی کا ماحول رہا۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی نے کرپشن اور انحراف کے خلاف ملک میں قوانین وضع کئے ۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے حکومت نے لوک پال بل متعارف کیا تھا لیکن نریندر مودی حکومت عمل آوری سے گریز کررہی ہے۔ ویرپا موئیلی نے پیش قیاسی کی کہ 2023 میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں کانگریس برسراقتدار آئے گی۔ تقریب میں کانگریس کے سینئر قائدین محمد علی شبیر، اتم کمار ریڈی، وی ہنمنت راؤ، پونالہ لکشمیا، ڈاکٹر جے گیتا ریڈی، ایم ششی دھر ریڈی، مدھو یاشکی گوڑ، صدر آندھرا پردیش کانگریس ڈاکٹر شیلجا ناتھ، سکریٹری اے آئی سی سی ومشی چند ریڈی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ سدبھاؤنا یادگار کمیٹی کے صدر نشین جی نرنجن نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ر