ویشنو دیوی مندر کے اطرافغیر معمولی سیکوریٹی

   

جموں : جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں نو یاترا کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔بتادیں کہ 15اکتوبر سے 23اکتوبر تک ماتا ویشنو دیوی مندر پر عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے جس دوران ملک کی مختلف ریاستوں سے بھی زائرین مندر میں حاضری دینے کے لئے پہنچتے ہیں۔پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ نو یاترا کے پیش نظر 15اکتوبر سے 23اکتوبر تک ماتا ویشنو مندر پر عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ۔