کولمبو: سری لنکا کے سابق تیز گیند باز لسیتھ ملنگا نے دونیتھ ویلالاگے کو صلاحیتوں سے مالا مال بتاتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑی سے سری لنکا کرکٹ کی امیدیں بڑھ گئی ہیں اور وہ اگلے ایک دہائی میں سری لنکا کے سب سے کامیاب آل راؤنڈر بننے کی راہ پرہیں۔منگل کو ایشیا کپ میں ہندوستان کیلیے پانچ اہم وکٹیں لینے کے ساتھ بلے بازی سے بھی کرکٹ کے لیجنڈکو متاثر کرنے والے ویلا لاگے کی ملنگا نے تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ 20 سالہ کھلاڑی کی صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہیں۔