ویلما کارپوریشن کے ریاستی چیرمین جے نرسنگ راؤ کو تہنیت کی پیشکشی

   

مٹ پلی۔ 10 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی کورٹلہ انچارج جواڑی نرسنگ راؤ کو ویلما کارپوریشن چیرمین کا عہدہ ملنے پر مسلم کمیونٹی ہال بسم اللہ مسجد مٹ پلی میں مرکزی انتظامی کمیٹی ملت اسلامیہ مٹ پلی و قائدین ملت بشمول صدر مرکزی انتظامی کمیٹی ملت اسلامیہ محمد رضی الدین اختر صدر جمیعتہ علماء مٹ پلی قاری محمود الحسن قاسمی نائب صدر حافظ محمد عبدالعزیز قاضی مٹ پلی، مولانا عبدالحمید قاسمی مرکزی انتظامی کمیٹی ذمہ داران ایڈوکیٹ و گورنمنٹ پلیڈر عبدالحفیظ محمد شوکت علی، محمد اقبال (اپسرا)، محمد رئیس الدین، محمد ندیم، صدر جامعہ مسجد محمد عبدالباری صدر ایکمنار گاجل پیٹ مسجد محمد وکیل احمد، محمد شاہد نامہ نگار سیاست، میونسپل کونسلرس خواجہ عظیم الدین، نریش، احمد خان سونو، محمد صادق، شیخ محمد (مجیب)، محمد قطب الدین و دیگر نے شال پوشی کرتے ہوئے مقامی ملی مسائل کی یکسوئی و ترقیاتی ضلع پریشد اردو میڈیم ہائی اسکول کی عمارت و مسلم شادی خانہ کی عمارت زیرتکمیل امور کی انجام دہی کیلئے توجہ دلوائی۔ بعد میں جواڑی نرسنگ راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے ویلما چیرمین مقرر ہوئے ہیں، لیکن علاقہ میں سب طبقات بشمول مسلمانوں کی ترقیاتی امور کیلئے بھی بھرپور کام کریں گے۔