کراکس : وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی انتظامیہ نے صدارتی انتخابات کے بعد جاری کریک ڈاؤن دوران حکومت مخالف سرگرمیوں کے شبہ میں 5غیر ملکیوں کو گرفتارکرلیا۔ وزیر داخلہ ڈیوسڈاڈو کابیلو نے کہا کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے 3اور ایک بولیویا سے اور ایک پیرو کے شہری کو مبینہ طور پردہشت گردی کی سرگرمیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے غیر ملکی ہسپانوی زبان بولتے ہیں۔
ترک فوج کی کارروائی
3 کرد ہلاک
انقرہ : ترک فوج نے شمالی شام میں فرات ڈھال آپریشن کے علاقہ میں 3 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا۔ وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہماری افواج بلا تعطل دہشت گردوں کی صفایا کر رہی ہیں۔ شمالی شام میں فرات ڈھال آپریشن کے علاقہ میں دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کے بعد فوج نے آپریشن کر کے پی کے کے اور وائی پی جی کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا ہے۔ علاقہ سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ تک ہمارے آپریشن جاری رہیں گے۔