ویویکانندا قتل کیس ، ایک مشتبہ شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 18 مارچ ( سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی کے چچا اور کڑپہ کے طاقتور سیاسی لیڈر وائی ایس ویکانندا ریڈی کے قتل کی تحقیقات کے ضمن میں آج مزید ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے تروپتی پہنچ کر پرمیشور ریڈی کو اپنی حراست میں لیا ۔پرمیشور کڑپہ سے فرار ہوکر دواخانہ میں شریک ہوچکا تھا لیکن پولیس اس کو اپنی تحویل میںلینے کے بعد کڑپہ منتقل کررہی ہے ۔ پرمیشور ریڈی نے ویویکانندا ریڈی کے قتل میں ملوث ہونے کی تردیدکی ہے ۔