’’ویپنگ ‘‘ برقی سگریٹ پھیپھڑوں کے علاوہ دل اور دماغ کے لئے بھی خطرناک

   

نیویارک : الیکٹرانک یا برقی سیگریٹ کل ایک فیشن کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسے عمومی اصطلاح میں ”ویپنگ ”کہا جاتا ہے۔ اس کے شوق میں نو عمر بھی شامل ہیں اور بعض شیخی خورے اور نو دولتیے بھی، جو اگر ویسے سگریٹ نہیں بھی پیتے تو محض دیکھا دیکھی برقی سگریٹ کا شوق کرنے لگے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبولیت میں زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ نیکو ٹین اپنے جسم میں اتارنے کا بھٰی خطرناک ذریعہ بن گیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی بن رہی ہے کہ اس کے نقصانات سے ابھی لوگ اس طرح آگاہ نہیں جس طرح کے سگریٹ کے استعمال سے آشنا ہو چکے ہیں۔