ویڈیو۔ورلڈ کپ میاچ کے دوران ’پاکستان زندہ آباد‘نعرہ لگانے سے پولیس نے روک دیا

,

   

پاکستانی مداح کو پولیس نے کہاکہ بھارت ماتا کی جئے کی اجازت ہے جبکہ پاکستان زندہ باد کی نہیں۔


ایم چینائی سوامی اسٹڈیم میں جمعہ کے روز پاکستان اور آسڑیلیا کے مابین ائی سی سی ورلڈ کپ میاچ کے دوران بنگلورو کے ایک پولیس جوان نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے سے روک دیا۔

اس کے بعد واقعہ کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوگیا۔ویڈیو میں میاچ کے دورا ن ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے سے ایک پاکستان مداح کو مذکورہ پولیس جوان منع کرتاہوئے دیکھائی دیتا ہے۔

جوان نے کہاکہ ”بھارت ماتا کی جئے کی اجازت ہے‘ جبکہ پاکستان زندہ باد کی اجازت نہیں ہے“۔ تاہم جب پاکستان مداخ پولیس جوان سے اسے بات کو دہرانے کے لئے کہاتھا وہ خاموش ہوگئے

https://x.com/1nemali/status/1715375097471709585?s=20

نٹیزنس کی جانب سے’پاکستان زندہ باد‘نعرے پر ردعمل
سوشیل میڈیا پر مذکورہ ویڈیونہ صرف وائریل ہوا بلکہ اس پر ردعمل بھی ملاہے۔ بعض پاکستانی مداح نے اس کی حمایت کی‘ وہیں دیگر نے پولیس جوان کی کاروائی کی ستائش کی ہے۔ان میں سے ایک نے لکھا کہ ”یہ میرا مسئلہ ہے۔

وہ پاکستان کے مداح ہیں جس کو ہم نے ویزا دیکر بلایاہے۔

کیونکہ انہوں نے کوئی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ وہ کس کی تائید کررہے ہیں اس پر کیوں فکر کریں؟پولیس جوان فکر مند نہیں بلکہ پریشان دیکھائی دے رہا ہے اور اسے یقین نہیں ہے کہ اسے مداح سے اپنی ٹیم کی خوشامد کرنا بند کرنے کے لئے کیوں کہنا پڑا۔

ہم سب کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ مہمان کی بات آتی ہے تو اپنی لکیر کہاں کھینچنی ہے۔ اگر ہم انہیں نہیں چاہتے کہ وہ نہ ائیں تو ویزا نہیں دینا چاہئے۔ لیکن کھیل کے وقار کو مجروح نہیں کرنا چاہئے“۔

https://x.com/AkshayiWeb/status/1715371955506102613?s=20

ایک اورنے لکھا کہ ”تنازعہ اورتشدد کو روکنے کے لئے‘ آپ جانتے ہیں ہمارا ہجوم کیسا ہے‘ کل کو مشتعل ہوجائیں گے اور قانون اپنے ہاتھو ں میں لے لیں گے‘ اس کو روکنے کیلئے کہاگیا ہے کہ پاکستان زندہ باد کانعرہ نہ لگائیں“

کچھ اورکا بھی ردعمل

https://x.com/kamalkumarBJD/status/1715385908302934250?s=20
https://x.com/ATSadhale/status/1715379083251777875?s=20

ورلڈ کپ کے میاچ میں آسڑیلیا نے پاکستان کو 62رنوں سے شکست دی
سلامی بلے باز ڈیویڈ وارنر اورمیشل مارچ نے سنچریاں بنائیں اور 259کی پارٹنرشپ کی جس کی مدد سے جمعہ کے روز ورلڈ کپ کے میاچ میں پاکستان کو 62رنوں سے شکست دی۔