ویڈیو۔ دہلی کورٹ فائرینگ میں خاتون زخمی‘ اسپتال لے جایاگیا

,

   

ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون عدالت کی عمارت کے وکلاء بلاک میں تھے جب چار راونڈ فائرینگ کی گئی تھی۔
نئی دہلی۔ جمعہ کے روز دہلی کے ساکٹ کورٹ عمارت میں ایک عورت جس پر گولی چلائی گئی تھی بتایاجارہا ہے تشویش ناک حالت میں ہے او رپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آورکی شناخت کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون عدالت کی عمارت کے وکلاء بلاک میں تھے جب چار راونڈ فائرینگ کی گئی تھی۔عورت کو اس فائرینگ میں پیٹ میں زخم لگا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایاکہ ”مذکور عورت کو اے ائی ائی ایم ایس اسپتال لے جایاگیا ہے او رفی الحال اس کی حالات کافی تشویش ناک ہے“۔

تاہم مذکورہ ملزم جس نے عورت پر گولی چلائی تھی وہ موقع سے فرار ہوگیاہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم جس کی شناخت کرلی گئی ہے او رکہاجارہا ہے وہ ایک ہسٹری شیٹر ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ”ایسا شبہ کیاجارہا ہے کہ وہ کچھ پیسوں کاتنازعہ ملزم اور متاثرہ کے درمیان میں ہے“۔

مذکورہ پولیس اہلکار نے کہاکہ ”ایک پولیس ٹیم جائے واردات پر پہنچی اورعلاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی تلاشی لی تاکہ جرائم کی حقیقت سے واقفیت حاصل کرسکے اور ملزم کو پکڑ سکے“۔

سوال یہ پیدا ہورہا ہے کہ سکیورٹی عہدیداروں کی چوکسی اور باب الداخلہ پر میٹل ڈیکٹیٹرس کی موجودگی کے باوجود ایک شخص کیسے بندوق کے ساتھ عدالت کے احاطے میں داخل ہوا ہے۔