ویڈیو۔ سلمان خان کے شو بگ باس کے خلاف ٹوئٹر پر چلا”جہاد پھیلاتا بگ باس“۔

,

   

بگ باس سیزن13پھر ایک مرتبہ تنازعات میں آگیا ہے‘ اور سوشیل میڈیا پر ٹرنڈ کررہا ہے۔

فحاشی پھیلانے کے الزامات جھیل رہے اس سیزن میں اب ایک اور تنازعہ جڑ گیاہے۔ سوشیل میڈیاپر کئی لوگ جہاد پھیلانے والا بگ باس ہیش ٹیگ کا استعمال کررہے ہیں۔ کئی سوشیل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شو میں کشمیری مسلم ماڈل اور ہندو لڑکی کو ایک ساتھ بیڈ شیئر کرنے کو کہاگیا ہے۔

اس کے سہارے شو کے ذریعہ لو جہاد کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بتادیں کہ اس بات بگ باس ہاوز میں انٹری سے پہلے ہی شراکت داروں کو اپنے لئے بی ایف ایف یعنی

بیڈ پارٹنر فار ایور چننے کا موقع دیاگیاتھا۔

https://twitter.com/i_am_karuna/status/1180386396130856960?s=20

YouTube video

https://twitter.com/Nitinku9719/status/1180397203069652993?s=20

https://twitter.com/bambamhindu/status/1180464911526305792?s=20

ویسے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو بگ باس کی حمایت کررہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ریموٹ کا ایک بٹن ہوتا ہے‘ جس سے چینل کو بدلا کاجاسکتا ہے اور اگر آپ کو کوئی چیز پسند نہیں آرہی ہے تواس ریموٹ کا استعمال کیاجاسکتا ہے۔

اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ سماج کے لئے اچھا نہیں ہے تو سماج کو خود ہی اس شو دیکھنے بند کردینا چاہئے۔

اگر شو کو ٹی آر پی نہیں ملے گی تو یہ اپنے آپ میں بند ہوجائے گا۔غور طلب ہے کہ بگ باس کے گرانڈ پریمیر پر سلمان خان کے ساتھامیشا پٹیل نظر ائی تھی۔

وہ بگ باس ہاوز کی مالک بن کر ائی ہیں۔۔امیشا کی انٹری بھی کئی لوگوں کو پسند نہیں ائی ہے اور انہوں نے امیشا پر دیکھاوا کرنے کا الزام بھی لگایاتھا