ویڈیو۔ نتیش کے قافلے کے لئے راستہ بنانے پٹنہ میں ایمبولنس کو روک دیاگیا

,

   

کئی ممالک کے قوانین کے مطابق ایمبولنسیں جس میں مریض ہوں انہیں پہلے راستے فراہم کرنے کی ضرورت ہے‘ او رپھردوسری گاڑیوں کے لئے راستہ دینا ہوگا۔


پٹنہ۔ چیف منسٹرنتیش کمار کے قافلے کے راہ ہموار کرنے کے لئے پٹنہ پولیس کی جانب سے ایک ایمبولنس کوروکنے کا ویڈیومنگل کے روز وائرل ہوا‘ حالانکہ مریض کے رشتہ دار پولیس سے گوہار لگاتے ہوئے بھی ویڈیومیں سنائی دے رہے ہیں۔

واقعہ اتوار کے روزپیش آیاہے۔مذکورہ پولیس جوانوں نے قافلے کے پی ایم سی ایچ تک گذرنے تک ایمبولنس کو اجازت نہیں دی۔نتیش کمار پٹنہ میں ”مرین ڈرائیو“ کی طرف گئے تھے تاکہ مذکورہ پراجکٹ کے تیسرے مرحلے کے کاموں کوجائزہ لیاجاسکے۔

انہوں نے 14اگست کے روز گائی گھا سے پی ایم سی ایچ تک مرین ڈرائیو کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔

مذکورہ تعمیرات کا تیسرا مرحلہ گائیگھاٹ سے دریا گنج تک 8کیلو میٹر کا ہے جو فی الحال زیرتعمیر ہے اور اس سال ڈسمبر تک پائے تکمیل کوپہنچنے کی توقع ہے۔

درایں اثناء‘پٹنہ پولیس کو تنقیدوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے‘ اور اس کاروائی کو بعض لوگ ”غیرانسانی عمل“ قراردے رہے ہیں۔کئی ممالک کے قوانین کے مطابق ایمبولنسیں جس میں مریض ہوں انہیں پہلے راستے فراہم کرنے کی ضرورت ہے‘ او رپھردوسری گاڑیوں کے لئے راستہ دینا ہوگا۔