ویڈیو۔ پرواز میں تاخیر انڈیگو کے پائلٹ کے ساتھ مسافر کی مارپیٹ

,

   

عملے کے ارکان مشتعل مسافر کو پرسکون کرنے کی کوشش اور دوسروں کو خاموش رہنے کی تاکید کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔
نئی دہلی۔ایک وائرل ویڈیومیں ایک مسافر کو اتوار کے روز دہلی ائیرپورٹ سے روانگی میں تاخیر کے متعلق اعلان کرتے ہوئے انڈیگو کے ایک پائلٹ کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پیش آنے والا واقعہ اتوار کا بتایاجارہا ہے۔ائرلائنس ذرائع کے مطابق مسافر نے پائلٹ کے ساتھ دہلی گوا انڈیگو فلائٹ پر مارپیٹ کی ہے۔

ائیر لائن ذرائع کے مطابق مذکورہ مرد مسافر نے دہلی گوا انڈیگو فلائٹ (6ای۔2175) کے پائلٹ انوپ کمار کے ساتھ اس وقت مارپیٹ کی جانب 1بجے کے قریب پرواز میں تاخیر کے متعلق اعلان کررہے تھے۔

وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر دیکھایاگیا ہے کہ آخری لائن سے مسافر آتا ہے اور پائلٹ کی پیٹائی کرتا ہے۔سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے پوسٹ کیا”ایک مسافر نے انڈیگو کیپٹن کو گھونسہ رسید کیاجب وہ تاخیر کا اعلان کررہے تھے۔

وہ شخص آخری قطار سے آیا اور نئے کپتان کو گھونسے مارا جس نے سابق عملے کی جگہ لی تھی جو ایف ڈی ٹی ایل کراس کئے ہیں۔ غیر یقینی!“

عملے کے ارکان مشتعل مسافر کو پرسکون کرنے کی کوشش اور دوسروں کو خاموش رہنے کی تاکید کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہوا بازی سکیورٹی ایجنسی نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔

درایں اثناء انڈیگو نے پائلٹ کے ساتھ مارپیٹ کرنے والے مذکورہ مسافر کے خلاف ایک رسمی شکایت درج کرائی ہے‘ ائیر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ درج کرانے کا عمل زیر دوراں ہیں۔

دہلی پولیس نے واقعہ میں مناسب کاروائی کا بھروسہ دلایا ہے۔ائیر پورٹ پولیس کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ ہمیں ایک شکایت موصول ہویء ہے اور ہم مناسب قانونی کاروائی کررہے ہیں۔