ویڈیو۔ ہندو مہاسبھا کی گوڈسے کی تصویر کے ساتھ ریالی ہوئی وائیرل

,

   

معاملہ اس وقت سرخیوں میں آیا جب پیر کی رات دیر گئے سوشیل میڈیا پر یاترا کاویڈیوکلپ وائیرل ہوا تھا۔
مظفر نگر۔ مذکورہ اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے مظفر نگر میں پیر کے روز سامنے ناتھو رام گوڈسے کی تصویر رکھ کر ترنگا یاترا نکالی تھی۔

معاملہ اس وقت سرخیوں میں آیا جب پیر کی رات دیر گئے سوشیل میڈیا پر یاترا کاویڈیوکلپ وائیرل ہوا تھا۔ہندو مہاسبھا لیڈر یوگیندر ورما نے کہاکہ ”ہم نے یوم آزادی کے موقع پر ترنگایاتراکا اہتمام کیاتھا اور ضلع بھر میں ریالی گھومی۔

تمام معروف ہندو لیڈران نے اس میں حصہ لیا۔ متعدد انقلابیوں کی تصویریں ہم نے لگائی تھیں جس میں سے ایک گوڈسے بھی تھے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مہاتماگاندھی کا گوڈسے نے قتل صرف ان کی پالیسیوں کی وجہہ سے کیاتھا۔

گوڈسے نے اپنا مقدمہ خود لڑا اور حکومت کوچاہئے کہ وہ عدالت میں کہی جانے والی تمام باتوں کو عوام میں لائے۔مذکورہ حکومت نہیں چاہتی کہ عوام گاندھی کو قتل کرنے کی وجہہ سے جانے۔ گاندھی کی بعض پالیسیاں مخالف ہندو تھیں۔

تقسیم ہند کے دوران 30لاکھ ہندو اور مسلمانوں کو قتل کردیاگیاہے اوراس کی ذمہ داری گاندھی پر عائد ہوتی ہے“۔

یوگیندر ورما نے مزیدکہاکہ اگر گوڈسے نے گاندھی کا قتل کیاہے تواس کے لئے انہیں موت کی سزا کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ”ٹھیک ایسا ہی کہ گاندھی کو کوئی اپنا رہنمامانتے ہی ں ویسے گاڈسے کے ساتھ ہمارے احساسات ہیں“۔

درایں اثناء ضلع اہلکاروں سے جب رابطہ کیاگیا‘ تو انہوں نے یا تو مکمل لاعلمی کا اظہارکیایاپھر اس پر تبصرے سے انکار کردیاہے۔