ویڈیو۔ یوپی میں یونیورسٹی وی سی او رپولیس کے ساتھ اے بی وی پی ممبرس کی مارپیٹ

,

   

اے بی وی پی کے برہم ممبرس وائس چانسلر کے دفتر میں داخل ہوئے توڑ پھوڑ مچائی اور ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔
آر ایس ایس کی ملحقہ طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ویدیارتی پریشد(اے بی وی پی)کے متعدد ممبرس کو جمعہ کے روز پولیس نے گرفتار کرلیا ہے‘جن پر اترپردیش کے گورکھپور میں جمعہ کے روز دین دیال یونیورسٹی کے وائس چانسلر او ر دیگراہلکاروں کے ساتھ مارپیٹ کا الزام ہے۔

اے بی وی پی کے ممبران جو یونیورسٹی کی گیٹ پر دھرنا دے رہے تھے‘ یونیورسٹی سینئر عہدیداروں کی طرف سے دوپہر تک ملنے سے انکارپر مشتعل ہوگئے۔تشدد کے نتیجے میں یونیورسٹی کے کئی اہلکار اور طلباء زخمی ہوئے ہیں۔

اے بی وی پی کے برہم ممبرس وائس چانسلر کے دفتر میں داخل ہوئے توڑ پھوڑ مچائی اور ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔جانکاری ملنے کے ساتھ پولیس بھی وہاں پہنچ گئی۔ تاہم اے بی وی پی ممبرس نے ان پر بھی حملہ کردیا۔

ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے ہلکی طاقت کا استعمال کیااور اے بی وی پی کے متعدد ممبرس کوگرفتار کرلیا۔ اے بی وی پی کارکنان نے ادارے میں بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے مظاہرے کئے۔