حیدرآباد 23 جون ( راست ) مشیر حکومت برائے بی سی طبقات مسٹر وی ہنمنت راؤ نے فلک نما میں عصری سہولتوں سے لیس میرٹ ہاسپٹل کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر مجلس کے رکن اسمبلی محمد مبین ‘ حافظ مظفر حسین خان قادری اور دیگر موجود تھے ۔ مسٹر وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ قدیم شہر میں یہ دواخانہ تمام عصری سہولتوں سے آراستہ ہے اور یہاں ماہر ڈاکٹر کی ٹیم پرانے شہر کے عوام کیلئے سہولت کا باعث ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ ہاسپٹل پرانے شہر میں بھی نئے شہر کے دواخانوں کی طرح بہترین سہولیات فراہم کرنے میں اہم رول ادا کریگا ۔ انہوں نے دواخانہ کے سی ای او اور ایم ڈی جناب سید اظہر حسین کو مبارکباد پیش کی۔