ٹائیگر 3 سے سلمان اور شاہ رخ خان کی شوٹنگ کی ویڈیو لیک

   

ممبئی ۔ سوپر اسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر3 کا مداحوں میں مسلسل چرچا ہے۔ اس بار اس فلم میں شاہ رخ خان کے کیمیوز بھی نظر آئیں گے۔ جس کی وجہ سے شائقین فلم سے متعلق ہر معلومات پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ اس دوران ٹائیگر3 کے سیٹ سے ایک ویڈیو لیک ہوئی ہے۔ جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں نظر آرہے ہیں۔ دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ سب سے پہلے سلمان خان ٹائیگر3 کے سیٹ کی طرف بڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ شاہ رخ ان کے پیچھے چلتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ سلمان اور شاہ رخ ممبئی کے مڈآئی لینڈ میں ایک وسیع ایکشن سیکونس کی تیاری میں مصروف ہیں۔ فلم بنانے والوں نے اس فلم پر بہت پیسہ لگایا ہے۔ ویڈیو میں سلمان بھورے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے سیٹ کے اندر گھوم رہے ہیں، جب کہ فلم کا سیٹ ایک بڑے نیلے رنگ کے پس منظر سے ڈھکا ہوا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے فین پیج نے لکھا کہ میگا اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان ٹائیگر3 کے سیٹ پر۔ لیکن شاہ رخ کے مطابق سلمان خان قیادت کریں گے اور ہم ان کی پیروی کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹائیگر3 ایش راج فلمز اسپائی یونیورس میں پانچویں فلم اور ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم ہوگی۔ سوپر اسپائز یونی ورس کا آغاز ایک تھا ٹائیگر (2012) سے ہوا، اور اس کے بعد ٹائیگر زندہ ہے (2017)، وار (2019) اور پٹھان (2023) اس فہرست میں شامل دیگر فلمیں ہیں۔ ٹائیگر3 میں سلمان کے ساتھ کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی ہیں۔ ٹائیگر3 کے بعد شاہ رخ اور سلمان کی ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی متوقع ہے۔ تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی معلومات نہیں ہیں۔