ٹاملناڈو بی جے پی نائب صدر کی ڈی ایم کے میں شمولیت

,

   

٭ ٹاملناڈو بی جے پی نائب صدر بی ٹی اراسا کمار نے آج ڈی ایم کے پارٹی صدر ایم کے اسٹالن کی موجودگی میں ڈی ایم کے میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں ان کی عزت نفس کو سخت نقصان پہنچا ہے اور ڈی ایم کے ان کی اپنی مادر پارٹی ہے۔ ایک ماہ قبل اسٹالن کی تعریف کرتے ہوئے اراسا کمار نے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہیکہ اسٹالن چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہوں جس پر بی جے پی نے ان پر تنقید کی تھی۔