ٹاملناڈو میں سڑک حادثہ ، پانچ افراد ہلاک، 19 زخمی

   

پڈوکوٹائی : ٹاملناڈو میں سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک بچے سمیت 19 دیگر زخمی ہو گئے ، جن میں سے چار کی حالت نازک ہے ۔پولیس نے بتایا کہ سمنٹ سے لدے تیز رفتار ٹرک نے ہفتہ علی الصبح یہاں تروچیراپلی-رامیشورم ہائی وے پر نمناسمدرم گاؤں میں سڑک کے کنارے ایک چائے کی دوکان میں ٹکر ماردی۔ اس کے علاوہ اس نے وہاں کھڑی دو ویان، ایک کار اور دو پہیہ گاڑیوں کو بھی ٹکر ماری۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت جگناتھن (60)، ایس شانتی (49)، جے سریش (39)، آر گوکلا کرشنن اور ایس ستیش (25) کے طور پر کی گئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ سمنٹ کی بوریاں لے کر آریالور سے شیو گنگا جارہے ٹرک کے ڈرائیور منی کندن (39) تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا، جس کی وجہ سے گاڑی چائے کی دکان میں گھس گئی ۔
اور پھر دوکان کے قریب دو وین، ایک کار اور دو پہیہ گاڑیوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ متاثرین چائے کی دوکان پر چائے پی رہے تھے جب کہ جو زخمی ہوئے ہیں وہ وین اور کار میں بیٹھے تھے ۔حادثے کے وقت عقیدت مند سبریمالا اور رامیشورم کی تیرتھ یاترا پر جا رہے تھے ۔ زخمیوں کو پڈوکوٹائی گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔