چینائی: ٹاملناڈو میں ڈینگو بخار کی وجہ سے اب تک کل آٹھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور اسے کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ریاستی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔جمعرات کی رات ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا کہ اس سال جنوری سے نومبر تک مناسب طبی دیکھ بھال میں تاخیر کی وجہ سے ریاست میں ڈینگو سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی ہے ۔اس میں کہا گیا ہے کہ شرح اموات کو کم کرنے کیلئے تمام اقدامات کیے گئے ہیں اور تمام اسپتالوں میں خصوصی وارڈ قائم کیے گئے ہیں۔