چینائی : ٹاملناڈو کے ڈونڈیگل ضلع کے خانگی دواخانہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک بچے سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ رات 8 بجے سٹی ہاسپٹل ترچی روڈ میں پیش آیا ۔ ذرائع نے کہا کہ الیکٹرک شارٹ سرکٹ کو اس آگ لگنے کی وجہ سمجھا جا رہا ہے تاہم تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ٹی وی وژول میں دکھایا گیا کہ عمارت سے آگ اور دھواں بلند ہو رہا ہے اور فائر انجن عملہ کو دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی ملی ہے ۔ پولیس اور فائر محکمہ نے بتایا کہ چھ افراد ایک لفٹ میں بیہوش پائے گئے ۔ انہیں فوری دواخانہ کو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دیا ۔