ممبئی : دھاتوں اور صنعتی مینوفیکچرنگ میٹریل ٹکنالوجی کے مستقبل کی جہتوں پر نئے نئے خیالات راغب کرنے کے لئے ٹاٹا اسٹیل کا چوتھا ‘مٹیریل نیکسٹ’ پروگرام ہفتہ کو شروع کیا گیا۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا، “مٹیریل نیکسٹ ابھرتے ہوئے مٹیریل کے شعبے میں ایک سرکردہ کھلا اختراعی پروگرام ہے ۔ اس کے چوتھے ایڈیشن کا مرکزی موضوع ‘مٹیریل ٹو ونڈر’ ہے ۔ اس کا مقصد ابھرتے ہوئے مواد اور ان کی منفرد ایپلی کیشنز کے بارے میں خیالات کو کراؤڈ سورس (عوامی طور پر مدعو کرنا) کرناہے ۔ مٹیریل نیکسٹ 4.0 چار بڑے میٹریل؍ ٹیکنالوجی تھیم ایریاز پر مشتمل ہے ، جن میں یوٹیلیٹی نینو میٹریلز، نئے کمپوزٹ میٹریلز، نئے ابھرتے ہوئے تعمیراتی مواد اور نئے توانائی مواد شامل ہیں۔ یہ پروگرام دو متوازی ٹریکس پر چلایا جائے گا – ریسرچ اور اسٹارٹ اپ۔ ریسرچ کی راہ کے پروگراموں میں پورے ہندوستان میں سرکردہ تعلیمی اداروں اور تحقیقی سہولیات کے تصورات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اسی طرح، ‘اسٹارٹ اپ’ روٹ کے تحت منعقد ہونے والے پروگرام ان اسٹارٹ اپس پرمرکوزہوں گے جو انسٹی ٹیوٹ کی سطح پر انکیوبیٹر سیل سے ابھرے ہیں۔