ٹاٹا اوپن مہاراشٹر کی نئی تاریخوں کیلئے اے ٹی پی سے بات چیت جاری

   


پونے :کووڈ-19 وبا کی وجہ سے اے ٹی پی کا شروعاتی سیزن متاثر ہونے سے آسٹریلیا اوپن جو عام طور پر جنوری کے مہینے میں شروع ہوتا ہے ، اب 8 سے 21 فروری تک کھیلا جائے گا۔ اس دوران ٹاٹا اوپن مہاراشٹر کے لئے پھر سے نئی تاریخ طے کی جائے گی۔ کووڈ19 چیلنجوں کے باوجود اسپانسر اس معروف ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن کی میزبانی کرنے کے خواہش مند ہیں اور کلینڈر کے دوسرے ہاف میں ممکنہ سلاٹ (نئے ونڈو) کی تلاش کے لئے مردوں کی پیشہ ور ٹینس تنظیم اے ٹی پی کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ٹورنامنٹ کے ڈائرکٹر پرشانت سوتار نے کہا کہ کووڈ۔19 وبا کی وجہ سے لائیو اسپورٹس بری طرح سے متاثر رہا ہے اور اس سے کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ یہ دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اب ٹورنامنٹ کی واپسی ہورہی ہے ۔ حالانکہ کئی ٹورنامنٹ کے انعقاد کو رد یا پھر ملتوی کردیا گیا ہے ۔ لیکن ہم خوش ہیں کہ ہمارے پاس ابھی بھی اپنے ٹورنامنٹ کو پھر سے طے کرنے اور ٹورنمنٹ کا انعقاد کرنے کا موقع ہے ۔ ہم ٹاٹا اوپن مہاراشٹر کو ہندوستانی ٹینس شائقین کیلئے ٹورنامنٹ میں واپس لانے کیلئے پرعزم ہیں۔موجود وقت میں اے ٹی پی ٹورنامنٹ کیلئے ٹسٹ سے پہلے کھلاڑیوں کو 14 گھنٹے کے بجائے 72 گھنٹے تک کوارنٹائن میں رہنا اور بین الاقوامی ضابطوں پر عمل کرنا پڑتا ہے ۔