فلوریڈا: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی روس کے صدر ولادیمیر پوٹین سے ملاقات اسی ماہ ہو سکتی ہے ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ وہ اس ماہ روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے ملاقات کر سکتے ہیں، اور سعودی عرب میں امریکہ۔روس مذاکرات سے باہر رہنے سے متعلق یوکرین کی تشویش کو مسترد کیا۔ٹرمپ پام بیچ میں اپنے مار۔اے ۔لاگو کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ، جب اختتام پر صحافیوں نے پوچھا کہ کیا وہ ابھی بھی اس مہینے کے اختتام سے قبل پوٹین سے ملاقات کی توقع رکھتے ہیں، تو امریکی صدر نے جواب دیا ’’شاید‘‘۔امریکی صدر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان یوکرین پر اچھی بات چیت ہوئی ہے ، سعودی عرب میں امریکہ اور روس کے درمیان ملاقات کے بعد پرامید ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ہم یوکرین میں کوئی فوجی نہیں بھیج رہے اگر یورپ یوکرین میں امن دستے رکھنا چاہتا ہے تو اچھی بات ہے ۔