ٹرمپ شمالی کوریا سے تعلقات قائم کرنے کے خواہاں

   

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے منصوبے پر عملدرآمد کی جلدی نہیں ہے۔ واشنگٹن میں گفتگو کرتے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگلے ہفتہ کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذکرنے کا اعلان کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پوٹن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ شمالی کوریا سے بھی تعلقات قائم کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرمیں شمالی کوریا کے صدرکم جان ان کے ساتھ اچھے تعلقات بناتا ہوں تو یہ سب کیلئے فائدہ مند ہو گا۔ ٹرمپ نے چھوٹی چینی درآمدات پر کم از کم محصولات میں ترمیم کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی خسارے کو کم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ ٹرمپ نے کہا جاپان پر کسٹم ڈیوٹی عائد کرنا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیپ سیک ایپلی کیشن ایک اچھی پیشرفت ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی سکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدرجو بائیڈن کو انٹیلی جنس بریفنگز نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کے بارے میں رپورٹ کا حوالہ دیا اور ان کی یادداشت پر سوال اٹھایا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا سابق صدرکوخفیہ معلومات کی ضرورت نہیں ہے، سابق صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ان کی یادداشت بالکل ٹھیک ہے۔