واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ملنے والے کئی تحائف غائب ہوگئے، کانگریس کی کمیٹی نے ٹرمپ کو ملنے والے تحائف کی تلاش شروع کر دی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی فیملی کو غیر ملکی سربراہان نے کئی تحائف دئیے تھے، سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ڈونالڈ ٹرمپ کو کنگ عبدالعزیز ایوارڈ سے نوازا جبکہ روسی صدر نے انہیں فٹبال کا تحفہ دیا تھا۔ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنے دور میں 50 ہزار ڈالر کے دیگر تحائف بھی ملے تھے، جاپانی وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات نے بھی ٹرمپ کو تحائف دئیے تھے۔