واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی ان کے خلاف مقدمات لڑنے والے پراسیکیوٹر نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے ٹرمپ کے خلاف 2020 ء کے انتخابات میں شکست نہ تسلیم کرنے اور نتائج کو بدلنے کی کوشش کرنے اور خفیہ دستاویزات کو غلط طریقہ سے رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمات میں وفاق کی پیروی کی۔ جیک اسمتھ کے استعفے کے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ خصوصی وکیل نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔