ٹرمپ کی قانونی فتحپورن اسٹار پر ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر جرمانہ

   

واشنگٹن: مین ہٹن میں مقدمے کی سماعت کیلئے لائے جانے کے چند گھنٹے بعد کیلیفورنیا میں امریکی عدالت برائے اپیل نے فحش اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز Daniels کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر قانونی فیس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ اس فیصلے کو ٹرمپ کی قانونی فتح سمجھا جارہا ہے۔4 اپریل کو سابق امریکی صدر ٹرمپ کو مین ہٹن کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس مقدمہ میں ان پر 2016 کی اپنی صدارتی مہم کے دوران فحش اداکارہ سٹوری ڈینئلز کو خاموش کرنے کے لیے اسے ادائیگی کرنے کا فرد جرم عائدکیا گیا تھا۔ اس فرد جرم کے عائد ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی ٹرمپ نے ایک اور مقدمہ میں سٹوری ڈینئلز کے خلاف کامیابی حاصل کرلی ہے۔نیویارک پوسٹ کے مطابق نویں سرکٹ کورٹ آف اپیل نے ڈینیئلز کو 2018 میں ٹرمپ کے خلاف دائر ہتک عزت کے ایک مقدمے جسے بعد میں خارج کردیا گیا تھا کے حوالے سے قانونی فیس کی مد میں ایک لاکھ 21 ہزار 972 ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ٹرمپ کا محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کے فنڈز میں کمی کا مطالبہ
واشنگٹن:امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے اپنے اوپر 34سنگین جرائم کے الزامات عائد ہونے کے بعد کانگریس میں ری پبلکنز سے محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کے فنڈز میں کمی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ری پبلکنز محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کو اس وقت تک فنڈ نہ دیں جب تک وہ ہوش میں نہ آجائیں،اس سے قبل ٹرمپ اپنے دور صدارت میں محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی فنڈنگ میں اضافے کی حمایت کر چکے ہیں۔