ٹرمپ کی پیشی سے قبل ایک شخص کی خودسوزی کی کوشش

   

نیویارک : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پیشی سے قبل عدالت کے باہرایک شخص نے خودسوزی کی کوشش کی۔حکام کے مطابق خودسوزی کرنے والے شخص کی شناخت فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے میکس الزاروکے نام سے ہوئی، میکس نے خودکوآگ لگالی۔ سیکوریٹی اہلکاروں نے 30 سالہ میکس الزاروکو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔ امریکی پولیس کاکہنا ہیکہ میکس الزاروکے انتہائی اقدام کی وجوہات کا تعین تاحال نہ ہوسکا، میکس الزارو سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج نہیں کررہا تھا۔ یاد رہے کہ میکسویل نے خود سوزی کی کوشش ایسے وقت میں کی جب سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی 12 رکنی جیوری اور 6 متبادل افراد چننے کا عمل مکمل ہوا تھا، جیوری میں سیلز پروفیشنل، سافٹ وئیر انجینئر، انگلش ٹیچر، بینکر اور وکلا شامل ہیں۔