حیدرآباد۔ ایک نئے تنازعہ کو اس وقت ہوا ملی جب پاکستانی کرکٹر ‘ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر کو شعیب ملک کو بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے ’’ ہندوستان کے خلاف بات کرنے پر‘‘ انتباہ دیا ہے۔
چہارشنبہ کے روزملک کے ٹوئٹ ’’ہمارا پاکستان زندہ باد‘‘ کے بعد برہم ردعمل سامنے ائے ہیں۔کئی مقامی لوگوں نے ٹوئٹر پر انہیں انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ حیدرآباد میں ملک کو داخل ہونے نہیں دیں گے۔
کئی لوگوں نے ثانیہ مرزا سے اس ٹوئٹ پر اپنا ردعمل پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ مذکورہ ٹرولز نے کہاکہ اگر وہ حیدرآباد کاائیں گے تو انہیں’’ مارپیٹ ‘‘ کاسامنا کرنا پڑیگا۔ ہری نانی ایک شخص نے ٹوئم کرتے ہوئے کہاکہ ’’ اگر تلنگانہ آیا تو واپس پاکستان کس طرح جائے گا دیکھ لیں گے‘‘۔
جمعرات کے روز راجہ سنگھ نے تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے دوبارہ مطالبہ کیا کہ وہ ثانیہ مرزا کو تلنگانہ کے برانڈ ایمباسیڈر سے ہٹائیں۔انہوں نے کہاکہ ’’جب سارا ملک پاکستان کے خلاف اس کی دہشت گردانہ حرکت کی وجہہ سے ہے‘ اور اس کی فوج پر برہم ہے ‘ ہمارا برانڈ ایمباسیڈر کے شوہر ہندوستان کے خلاف بات کررہے ہیں۔
کسی بھی قیمت پر اس کو قبول نہیں کیاجائے گا‘‘۔ سنگھ نے تجویز کے طور پر کہاکہ سائنہ نہیوال یا پی وی سندھو جیسی شٹل کھلاڑیوں یا پھر سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن کو برانڈ ایمباسیڈر بنایاجائے۔
ٹوئٹر کے بہت سارے صارفین نے شعیب ملک پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسڈنٹ کے ٹی راما راؤ سے ہندوستان میں شعیب ملک کے داخلے پر روک کو یقینی بنانے کا استفسار کیا۔