ٹرول او رنفرت کرنے والے کیاکہتے ہیں اس کی پرواہ نہ کریں۔ سنا کشی سنہا

,

   

ممبئی۔ پچھلے کچھ سالوں میں سلسلہ وار ناکامیوں کے بعد سناکشی سنہا کو آخر کار ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی۔یوم آزادی کے موقع پر ریلیز ملٹی اسٹار فلم ”مشن منگل“کو سوپر ہٹ فلم قراردیا گیا جس نے گھریلو سنیما گھر وں میں 193.14کروڑ کی کمائی کی ہے۔

سناکشی نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایاکہ”مجھے اچھا محسوس ہورہا ہے‘ کافی عرصہ کے بعد مجھے کامیابی ملی ہے۔ بہت اچھا لگ رہا ہے۔

یہ ایک خصوصی فلم ہے اور ٹیم کے ساتھ کام کرنا کا بہترین تجربہ حاصل ہوا ہے۔

نہایت مثبت احساس ہے۔ ان سائنس دانوں کے لئے مبارکباد جنھوں نے حقیقت میں یہ کام انجام دیاہے‘ جس کے لئے انہیں مشکلات اورجدوجہد سے گذرنا پڑا“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’مشن منگل‘ کے تئیں انہیں پہلے سے بھروسہ تھا۔سناکشی نے کہاکہ ”سچ تو یہ ہے کہ فلم کی کامیابی سے میں پر امید تھی کیونکہ اس کے متعلق کہاجاتا ہے کہ ملک کی یہ بڑی کامیابی ہے۔

میرا یہ احساس ہے کہ حب والوطنی پر فلم بنائیں اور موضوع بہتر رہے تو یہ ہمیشہ کام کرے گی“۔فلم ’مشن منگل ’میں اکشے کمارکے ساتھ ودیا بالن‘ سناکشی سنہا‘ تپسی پنو‘ کیرتی کلہاری‘ نتیامینن اور شرمن جوشی ہیں‘ جو سال2019کی ایک بڑی فلم ہوسکتی ہے‘ مگر سناکشی پچھلے کچھ سالو ں سے مسلسل ناکامیوں دیکھ رہی ہیں۔

ان کی فلمیں جیسے ’تیور‘ اکھیرا‘ نور اور ہپی پھر بھاگ جائے گی‘ بری طرح فلاپ ہوگئی اور وہ ٹرول کا سوشیل میڈیا پرآسان شکار بنیں۔

تاہم مذکورہ 32سالہ اداکارہ نے منفی سونچ کو دور رکھتے ہوئے اپنے کام پر توجہہ دی۔انہوں نے کہاکہ ”نہ صرف اداکاروں بلکہ ہر کسی کو نشیب وفراز کا سامنا ہے۔

یہاں تک کہ رکشہ والا کی زندگی میں بھی اتر چڑھاؤ ہیں۔ یہ عام بات ہے۔ یہ فرد کی طرح آپ کیسے بڑھتے ہیں۔

میں ٹرول او رنفرت کرنے والوں کی پرواہ نہیں کرتی کیوں میں اب بھی یہیں ہوں اوروہ اب بھی وہیں ہیں۔میرے پاس یہ خصوصیت ہے کہ میں اپنے لئے تمام منفی باتوں کو ایک کونے میں دھکیل دیتی ہوں۔

یہ میرے لئے نہایت ضروری ہے کہ میں اپنے کام پر توجہہ دوں اور منفی سونچ سے دور رہ کر آگے بڑھتی چلی جاؤں۔

اگر میری کچھ فلموں میں بہتر نہیں کیاہے تو لوگوں نے مجھے فلمیں پیش کرنا روک نہیں دیاہے۔یہ حقیقت ہے کہ میں پچھلے کچھ سالوں سے کافی مصروف ہوں اور اس سال میں میری چار فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں“

۔سناکشی کی پہلی فلم سلمان خان کے ساتھ ”دبنگ“ تھی جو سال2010میں ریلیز ہوئی اور آج بھی وہ دبنگ گرل کے نام سے جانی جاتی ہیں۔

دبنگ 2جو سال 2012میں ریلیز ہوئی میں وہ دوبارہ دیکھائی دیں۔ اس سال دبنگ 3ڈسمبرمیں ریلیز کے لئے تیار ہے۔پربھو دیوا کی ’دبنگ 3‘ میں وہ دوبارہ دیکھائی دیں گی۔پربھو دیو کی فلم راوڈی راتھور‘ آر راجکمار‘ ایکشن جیسکن میں بھی انہوں نے کام کیا ہے۔

دبنگ3کے بعد سناکشی اجئے دیوگن کی ’بھوج‘ میں بھی دیکھائی دیں گی۔

دی پرائڈ آف انڈیا سائن کرنے سے قبل سناکشی نے ایک بائیوگرافی پر مشتمل فلم میں کام کا اشارہ بھی دیاتھا جس کا اعلان بہت جلد کردیاجائے گا