ٹروڈو کامسجد اقصی میں اسرائیلی جارحیت پر اظہارتشویش

   

اوٹاوا:کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی میں جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اسرائیل کی پرتشدد کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسرائیل میں جو ہو رہا ہے اس پر افسوس ہے، مسجد اقصی کے اردگرد ہونے والے تشدد پر بھی تشویش ہے۔کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو اپنے نقطہ نظر میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی اشتعال انگیز بیان بازی پر بھی بہت تشویش ہے، قریبی دوست ہونے کے ناتے ہمیں اسرائیلی حکومت کی اپنائی سمت پر بھی گہری تشویش ہے۔