ٹرک حادثہ میں سپاہی اور ڈرائیور کی موت

   

سلطان پور: اترپردیش کے ضلع سلطان پور میں لکھنؤ۔بلیا قومی شاہراہ پر مادھو پور چھتونا کے نزدیک منگل کی صبح گاڑی چیکنگ کے دوران تیز رفتار ٹرک نے اے آر ٹی او انفوسمنٹ کے سپاہی اور کنٹراکٹ ڈرائیور کو کچل دیا۔ دونوں کی جائے حادثہ پرہی موت ہوگئی۔ایس پی سونم ورما نے جائے حادثہ کا معائنہ کر بتایا کہ اے آر ٹی او راکیش کمار ورما لکھنؤ۔بلیا قومی شاہراہ پر گوسائی گنج تھانہ علاقے کے مادھو پور چھتونا گاؤں کے نزدیک گاڑی سے نیچے اتر کر گاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھے ۔ اسی درمیان سلطان پور سے کادی پور کی طرف جارہی تیز رفتار ٹرک نے اے آر ٹی کے ڈرائیور عبدالمبین باشندہ شاستری نگر تھانہ کوتوالی نگر اورسپاہی ارون سنگھ باشندہ بی کے ٹی لکھنؤ کو روند دیا۔ حادثہ میں منظور شدہ گاڑی کے ڈرائیور مبین اور انفوسمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سپاہی ارون سنگھ کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی۔
حادثے میں اے آر ٹی او گاڑی بھی تباہ ہوگئی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی سونم ورما نے سرکل افسر جئے سنگھ پور کرشن کانت سروج اور تھانہ انچارج سندیپ رائے کے ساتھ موقع واردات کی جانچ پڑتال کی ہے ۔