ٹریل بلیزرس کو آئی پی ایل ویمنس ٹائیٹل

   

شارجہ : آئی پی ایل ویمنس ٹی ۔20چیلنج کا فائنل آج ٹریل بلیزرس نے سوپرنواس کو 16رن سے شکست دے کر جیت لیا ۔ ایس مندھنا کی بلیزرس ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 118/8 اسکور کئے ۔ جوابی اننگز میں ہرمن پریت کور زیرقیادت سوپر نواس 102/7 تک محدود رہے ۔ سلمیٰ خاتون نے تین وکٹ لئے ۔ منگل 10نومبر کو مینس فائنل ممبئی انڈینس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلا جائیگا ( تفصیلی خبر اندرونی صفحہ پر ) ۔