ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

   

حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ یاقوت پورہ میں ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 46 سالہ جی راجو سلطان شاہی علاقہ کا ساکن تھا جو وی ایس ٹی میں کنٹراکٹ ملازم کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ راجو کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا جس نے اپو گوڑہ اور یاقوت پورہ کے درمیان ریلوے لائن پر خودکشی کرلیا۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع
بیوی سے دوری اور خرابی صحت پر ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) بیوی بچوں سے دوری اور خرابی صحت سے پریشان ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ عنبرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 50 سالہ اشوک نے خودکشی کرلیا۔ اشوک عنبرپیٹ علی کیفے علاقہ میں رہتا تھا جس کا تعلق مغربی بنگال سے تھا وہ دو سال قبل روزگار کی تلاش میں اپنے بھائی سونتھے کے پاس آیا تھا ۔ع