ٹسٹ درجہ بندی میں روٹ اور جیسوال کو ترقی

   

نئی دہلی۔ انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ آئی سی سی مردوں کی ٹسٹ بیٹنگ فہرست میں سرفہرست تین کھلاڑیوں میں واپس آ گئے ہیں، جب کہ ہندوستانی اوپنر یاشاسوی جیسوال اسی فہرست میں 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے کے لیے ہندوستان کی سخت جدوجہد کے بعد پانچ وکٹوں کی جیت کے بعد تازہ ترین درجہ بندی جاری کی گئی۔ روٹ جو ایک سابق پہلے مقام کے بیٹر ہیں، انہوں نے پہلی اننگز میں ناقابل شکست 122 رنز بنائے اور آل راؤنڈرز میں تین درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچنے ۔ بائیں ہاتھ کے اوپنرجیسوال جنہوں نے سیریزکا آغاز 69 ویں مقام سے کیا تھا چوتھے ٹسٹ میں 73 اور 37 کے اسکور کے بعد تین مقامات کی ترقی سے 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پلیئر آف دی میچ وکٹ کیپر دھرو جریل کے 90 اور 39 رنزکے اسکور سے وہ 31 درجے ترقی کر کے 69 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ ٹاپ آرڈر بیٹر شبمن گل درجہ بندی میں چار درجے ترقی کر کے 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اس فہرست میں اب بھی نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی قیادت ہے۔ انگلینڈ کے اوپنر زیک کرولی 42 اور 60 رنزکے اسکور کے بعد پہلی بار ٹاپ 20 میں داخل ہوئے ہیں۔ بولروں کی فہرست میں جسپریت بمراہ جنہیں رانچی ٹسٹ سے آرام دیا گیا تھا وہ پہلے مقام پر ہیں جبکہ تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے حصول کے مظاہرہ نے انہیں اپنا دوسرا مقام برقرار رکھتے ہوئے فرق کو21 ریٹنگ پوائنٹس تک محدود کرنے میں مدد کی ہے۔ کلائی کے اسپنر کلدیپ یادیو 10 درجے کی ترقی کے بعد32 ویں نمبر پر اور انگلینڈ کے شعیب بشیر38 درجے ترقی کرکے 80 ویں نمبر پر پہنچ گئے اور یہ ان کا کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ونڈے درجہ بندی میں برنارڈ کی بڑی ترقی
دبئی ۔ مردوں کی ون ڈے درجہ بندی میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والے نمیبیا کے برنارڈ شولٹز رہے ہیں، جنہوں نے نیپال کے خلاف 31 رنز دے کر چار اورکیرتی پور میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 سہ فریقی سیریز میں نیدرلینڈ کے خلاف 15 رنزکے عوض دو وکٹیں لے کر انہیں 11 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے اور 642 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ونڈے کرکٹ میں نمیبیا کے کسی کھلاڑی کی جانب سے حاصل کردہ اب تک کا بلند ترین مقام اور نشانات ہیں۔ نیدرلینڈز کے آف اسپنر آرین دت نے گزشتہ ہفتے نمیبیا کے خلاف 34 رنزکے عوض چھ وکٹوں کے بعد 2-41 اور 3-16 کے اعداد وشمار سے بولنگ رینکنگ میں اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے مشترکہ 36 ویں مقام پر پہنچ گئے۔ نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے نیپال کے خلاف 52 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کے خلاف 33 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا وہ اس مظاہروں کے ذریعہ پہلی بار ٹاپ 10 آل راؤنڈرز میں شامل ہوئے۔
راہول ہنوز مکمل فٹ نہیں
نئی دہلی: ہندوستان کے سینئر بیٹرکے ایل راہول کے دھرم شالہ میں انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹسٹ میں شرکت کا امکان نہیں ہے کیونکہ وہ اپنے درد سے مکمل صحت یاب نہیں ہوئے ہیں ۔ راہول جنوری میں حیدرآباد میں سیریزکے افتتاحی میچ کے بعد دستیاب نہیں تھے لیکن بی سی سی آئی کے مطابق وہ اس ماہ کے شروع میں راجکوٹ میں ہونے والے تیسرے ٹسٹ سے قبل 90 فیصد فٹ ہوئے تھے۔