ٹسٹ کی فیس میں اضافہ پر غور

   

نئی دہلی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) ٹسٹ میچ فیس میں اضافے پر غورکر رہا ہے کیونکہ کھلاڑیوں میں ریڈ بال کرکٹ کی بجائے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی شرکت کو ترجیح دینے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بعد یہ اقدام کئے جارہے ہیں ، ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے ۔ ایشان کشن کی ڈومیسٹک کرکٹ سے طویل غیر حاضری کے بارے میں سوالات اٹھنے کے بعد بورڈ نے ممکنہ طور پر تنخواہ کے ڈھانچے پر نظر ثانی کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ وکٹ کیپر کشن نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے ٹیم انتظامیہ کے مطالبات کو نظر انداز کردیا، اور اس کے بجائے وہ اگلے ماہ شروع ہونے والے آئی پی ایل کے لیے بڑودہ میں مشق کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ رپورٹ نے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی اضافی بونس کا تعین کرنے کے عمل میں ہے جو ایک ایسے کھلاڑی کو دیا جائے گا جو ایک سیزن کے دوران ہر ٹسٹ سیریز میں حصہ لے گا۔کہا جارہا ہے کہ اہم اور با صلاحیت کھلاڑیوں کو ٹسٹ کرکٹ کی سمت راغب کرنے کیلئے یہ اقدام کیا جارہا ہے۔