نئی دہلی : بھارت میں ٹماٹروں سے بھرا ٹرک ہائی وے پر الٹ گیا۔ میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش کے ہائی وے پر پیش آیا جہاں 18 ٹن ٹماٹر سڑک پر بکھرگئے۔ ٹرک ڈرائیور نے بتایا کہ ہائی وے پر اچانک گائے آگئی جسے بچاتے ہوئے ٹرک الٹ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد کو ٹماٹر چوری ہونے سے بچانے کے لیے تعینات کردیا گیااور گشت کادورانیہ بھی بڑھادیا گیا۔