ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر، عوام کے دسترس سے باہر، عام آدمی پریشان

,

   

حیدرآباد: ٹماٹر ایک ایسی سبزی ہے جس کے بغیر کھانے ڈشس نامکمل ہوتے ہیں لیکن ان دنوں ٹماٹر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔موسم بارش میں بارش عادت سے کم ہو نے کے باعث اشیاء ضروریہ میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر حیدرآبادمیں ٹماٹر 50تا 60روپے کیلو دستیاب ہے تو دیگر ریاستوں میں 80روپے کیلو بھی فروخت کیا جارہے۔ اس بے تحاشہ قیمتوں سے عام آدمی پریشان ہے۔ سبزیوں میں ٹماٹر انتہائی اہمیت کا حامل رکھتا ہے۔

اس کے بغیر مطبخ ادھورا مانا جاتا ہے۔ ترکاری فروشوں نے بتایا کہ بارش کم ہونے کی وجہ سے ان قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر ہم دوسری ریاستوں سے ٹماٹر حاصل کرتے ہیں تو ہمیں مزید مہنگا دستیاب ہوسکتا ہے کیونکہ اس کے لئے ہمیں ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی برداشت کرنے پڑیں گے۔ چندی گڑھ ریاست میں ٹماٹر 100روپے کیلو فروخت کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد میں بھی ٹماٹر 50تا 60روپے کیلو فروخت کیا جارہا ہے۔ حالانکہ پر عام طور پر 8تا 10روپے کیلو فروخت کیا جاتا ہے۔ عام آدمی اس مہنگائی سے پریشان ہے۔

پرانے شہر کے منڈی میرعالم سے تعلق رکھنے والے سید محمد نے بتایا کہ اگر خورد نوش کی اشیاء اتنی مہنگی ہوں گی عام آدمی کیسے زندگی گذارے گا۔ ہم ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خورد و نوش اشیاء کی مہنگائی کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔