ٹماٹر کی قیمت نے بھی سنچری مکمل کرلی

   

گرمی کی شدت ، ایندھن کی قیمتوں کا اثر ، قیمتوں میں اضافہ کا سبب
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ٹماٹر کی قیمت نے بھی اب سنچری مکمل کرلی ہے ۔ حالیہ دنوں میں پٹرول ، ڈیزل ، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ سے روپیوں میں دستیاب ہونے والی اشیاء 100 روپئے کے ہندسے کو 100 روپئے سے زیادہ قیمت میں دستیاب ہونے والی اشیاء 1000 روپئے کے ہندسے کو عبور کرچکی ہے ۔ دو تین ماہ تک 20 روپئے کیلو فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت 100 روپئے ہوگئی ہے ۔ ہر گھر کے پکوان کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی قیمت بھی سنچری مکمل کرلی ہے ۔ گذشتہ تین چار ہفتوں سے ٹماٹر کی قیمت میں بدستور اضافہ ہورہا ہے ۔ کسان اور تاجرین نے ٹماٹر کے قیمتوں میں اضافہ کے لیے دو چیزوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ پہلا دھوپ کی شدت دوسرا ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر بتایا ہے ۔ ہارٹیکلچر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گرمی اور دھوپ کی شدت سے ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہونچا ہے ۔ فصلیں ناکارہ ہونے کے خوف سے ٹماٹر کی زیادہ تر کاشت نہیں کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ اترپردیش ، کرناٹک اور آندھرا پردیش سے 70 فیصد ٹماٹر حاصل کیا جارہا ہے ۔ جب کہ ریاست تلنگانہ سے صرف 30 فیصد ٹماٹر دستیاب ہورہا ہے ۔ دوسرے ریاستوں سے ٹماٹر کا ٹرانسپورٹ بوجھ ثابت ہورہا ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹ پر اس کے اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ نتیجہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔۔ ن