ٹمریز نظام آباد جونئیر کالج کے بہترین نتائج

   

نظام آباد :24؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سے انٹرمیڈیٹ کے سال اول و دوم 2023-24 کے نتائج کا آج اعلان کیا ۔ تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالجس ضلع نظام آباد کے شاندار نتائج حاصل ہوئے تاہم تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج ( سی او ای ) بوائز ناگارام کے طالب علم شیخ سرفراز بی پی سی نے 437/440 اور سید ارسلان 466/470 نشانات حاصل کرکے سرفہرست رہے جبکہ ضلع بھر کے 13 لڑکوں اور 10لڑکیوں کے کالجس میں بعض صد فیصد نتیجہ 100% اور ضلع کا مجموعی نتیجہ 84% فیصد حاصل رہا ۔ محمد عبدالبصیر ریجنل لیول کوآرڈنیٹر ٹمریز ضلع نظام آباد نے آج ٹمریز کے شاندار نتائج و مظاہرے پر پرنسپل و لکچرر اور طلباء کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے اقلیتی طلباء کو معیاری تعلیم معہ عصری سہولتیں کے ساتھ مسابقتی کوچنگ فراہم کررہی ہے تاکہ طلباء اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھ سکین ۔ ان اداروں میں لکچررس کی رہنمائی اور طلباء کی سخت محنت کے باعث انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم میں بہترین نشانات کے ساتھ کامیاب رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نظام آباد میں لڑکوں و لڑکیوں کیلئے 23 کالجس میں ایم پی سی ؍ بی پی سی ، آرٹس گروپ ایچ ای سی ؍ سی ای سی اور ووکیشنل کورسس ایم ایل ٹی ، ایم پی ایچ ڈبلیو اور ای ٹی کورسس کی تعلیم فراہم کی جاتی ہے ووکیشنل کورسس کے ذریعہ روزگار کا موقع فراہم کیا جاتا ہے سنٹر آف اکیلینس ناگارام میں آئی آئی ٹی ، نیٹ اور ایمسٹ کی کوچنگ دی جاتی ہے ۔