ٹوئٹر نے ٹرمپ کے کئی فرضی اکاؤنٹس معطل کر دیئے

   

نیویارک :ٹوئٹر نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے متعدد جعلی حامی اکاؤنٹس معطل کر دیئے۔ٹرمپ کے حامی جعلی اکاؤنٹس افریقن امریکیوں کے نام پر بنائے گئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان جعلی اکاؤنٹس سے کیئے گئے ٹوئٹس کو ہزاروں بار پسند اور شیئر کیا گیا۔ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر جعلی حامی اکاؤنٹس کے چند دنوں میں ہزاروں فالورز ہو گئے تھے۔ٹوئٹر انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری ٹیمیں اس سرگرمی کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ٹوئٹر انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ کے حامی اکاؤنٹس میں قواعد کی خلاف ورزی پائی گئی تو کارروائی کریں گے۔